#دعا اللہ تعالیٰ سے اس یقین کے ساتھ مانگنی چاہیے کہ وہ ہماری دعا ضرور سنتا ہے اور اس کی مدد سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ دعا کرتے وقت مکمل ایمان ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ دعا قبول کرنے پر قادر ہے۔

#دعا اللہ تعالیٰ سے اس یقین کے ساتھ مانگنی چاہیے کہ وہ ہماری دعا ضرور سنتا ہے اور اس کی مدد سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ دعا کرتے وقت مکمل ایمان ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ دعا قبول کرنے پر قادر ہے۔
اللہ سے خلوص کے ساتھ #دعا کرنے کی اہمیت
"اور جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے پوچھیں تو بے شک میں (ان کے) قریب ہوں۔ جب دعا کرنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔ پس انہیں چاہیے کہ وہ بھی میری پکار کا جواب دیں اور مجھ پر ایمان رکھیں، تاکہ وہ ہدایت پائیں۔"
(سورۃ البقرہ، 2:186)
#دعا بہت بڑی نعمت ہے، لیکن اکثر لوگ اس سکون اور سہولت سے محروم رہتے ہیں۔ جب انسان پر کوئی پریشانی ہو تو اگر وہ تھوڑی دیر کے لیے سب سے الگ ہو کر خلوصِ دل کے ساتھ اپنی بات اللہ کے سامنے رکھ دے، تو اللہ اسے فوراً دل کا سکون اور کشادگی عطا فرما دیتا ہے۔
انسان کو اپنی سمجھ میں آنے والی اور بولی جانے والی زبان میں #دعا کرنی چاہیے۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ انسان دعا تو کر رہا ہو، لیکن اسے خود معلوم ہی نہ ہو کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔
دعا بہت اہم ہے۔ عذاب کو کیا چیز روکتی ہے؟ #دعا۔
ایک مسلمان کو ہر وقت دعا کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً اگر اسے تقریر کرنی ہو تو وہ کہے:
”یا رب! مجھے اچھی اور مؤثر گفتگو کرنے کی توفیق عطا فرما۔“